ملک میں جاری بدامنی اور مہنگائی نے کسان کی کمر توڑ دی ہے۔ملک ذوالفقار اعوان

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے کہا ہے کہ ملک میں جاری بدامنی اور مہنگائی نے کسان کی کمر توڑ دی ہے گندم کی فصل کاشت کرنے والے کسانوں کو پہلے بلیک میں مہنگی کھادوں اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نے شدید معاشی نقصان پہنچایا اور حکومت آئی ایم ایف سے قرضوں کی قسط حاصل کرنے کیلئے بجلی کے بلوں پر بے تحاشا ٹیکس،پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اور کھاد کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر کے کسانوں اور عام آدمی کو معاشی تباہی سے دوچار کر رہی ہے اسلام آباد کسان مارچ کے موقع پر وفاقی کابینہ کے ارکان نے کسان کے جن جائز مطالبات پورے کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی ان پر آج تک عمل نہیں ہو سکا واپڈا کی جانب سے کسانوں کو ٹیوب ویل بلوں میں ایوریج بل ڈالے جا رہے ہیں میٹر تبدیل کرنے کی بجائے ان سے ایوریج کی شکل میں اربوں روپے اکٹھے کئے جا رہے ہیں اگر حکومت نے فی الفور کسانوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات نہ کئے تو آئندہ ماہ لاکھوں کسان دوبارہ اسلام آباد کی طرف مارچ کریں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسانوں کے ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تحصیل صدر چوہدری محبوب منہاس،جنرل سیکرٹری چوہدری مہران علی،ملک محمد شاہد،شمشاد علی جٹ،محمد ابصار،صدیق گجر،محمد ہار اور دیگر راہنماء بھی موجود تھے۔