ملک عثمان کی چیئرمین نامزدگی سے مارکیٹ کمیٹی کی کارکردگی بہتر ہو گی۔ملک فاروق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق اعوان نے کہا ہے کہ ملک عثمان کی بطور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی نامزدگی قابل تحسین اور احسن اقدام ہے انکی تعیناتی کا فیصلہ ناصرف پی ٹی آئی کے کارکنان بلکہ کسانوں،مزدوروں،آڑھتیوں اور دیگر شہریوں کے جذبات کی ترجمانی ہے،ملک عثمان کی پارٹی کیلئے بے مثال خدمات اور پارٹی کے ساتھ ثابت قدمی قابل ستائش ہے ایک عوامی نمائندہ ہی مارکیٹ کمیٹی اور اس کے ساتھ منسلک افراد کی صحیح معنوں میں نمائندگی کا حق رکھتا ہے،ملک عثمان کی نامزدگی سے مارکیٹ کمیٹی کی کارکردگی بہتر ہو گی اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں مدد ملے گی حکومت کے اس فیصلے پر ہم وزیر اعلیٰ پنجاب اور پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے