ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی جشن آزادی پورے ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملک بھر کی طرح بورے والا میں بھی جشن آزادی پورے ملی جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا جشن آزادی کے سلسلہ میں مرکزی تقریب ٹی ایم اے بورے والا کے احاطہ میں منعقد ہوئی جہاں چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں اور وائس چیئرمین حاجی محمد افتخار بھٹی نے ارکان اسمبلی چوہدری نذیر احمد آرائیں،چوہدری ارشاد احمد آرائیں،اسسٹنٹ کمشنر راﺅ تسلیم اختر،ڈی ایس پی طاہر مجید ملک،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،جنرل سیکرٹری محمد صغیر رامے،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،چیئرمین انکروچمنٹ کمیٹی میاں خالد حسین،کونسلرز بلدیہ بورے والا سردار ظہور احمد ڈوگر،ملک رحمت علی،ثناءاللہ رحمانی،شکیل نواز ڈھلوں،فلک شیر ڈوگر،عمران اسلم،رانا طاہر کریم،صدر غلہ منڈی حاجی ظہور ماجد،چوہدری ندیم انور،حافظ رضوان عابد،حافظ محمد ابو سفیان حنفی،راو نور محمد اور دیگر نمائندہ شخصیات کے ہمراہ پرچم کشائی کی اس موقع پر ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے دعا کروائی پولیس اور فائر برگیڈ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی جس کے بعد ایک رنگا رنگ تقریب کا انعقار کیا گیا جس میں نجی سکولوں کے طلباءو طالبات نے ملی نغمے اور خوبصورت ٹیبلو پیش کیے اس تقریب میں بلدیہ بورے والا کی طرف سے طلباءو طالبات سمیت مختلف شعبہ ہوئے زنگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں انہیں نقد انعامات اور شیلڈ تقسیم کی گئیں ارکان اسمبلی اور نمائندہ شہریوں نے جشن آزادی کی تقریبات کے لئے چیئرمین بلدیہ چوہدری محمد عاشق آرائیں کی خصوصی دلچسپی سے کئے گئے مثالی انتظامات کو قابل ستائش قرار دیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے