ملکی مسائل حل کرنے میں ناکامی پر حکمران اچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔کامران گھمن
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی کے امیدوار قومی اسمبلی و تحصیل صدر چوہدری کامران یوسف گھمن اور سینئر نائب صدر چوہدری نعمان رشید آرائیں نے کہا ہے کہ حکمران اپنی ناکامیوں سے عوامی توجہ ہٹھانے کیلئے سنتھیا رچی کا مینج کیا ڈرامہ لے آئے ہیں،ملکی مسائل حل کرنے میں ناکامی پر حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اُتر آئے ہیں اور وہ اس سے پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی،سابق وفاقی وزراء رحمن ملک اور مخدوم شہاب الدین پر الزامات لگوا کر گھناﺅنا کھیل کھیل رہے ہیں ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری عبدالرشید سومی گجر،جمیل طور قلندری،عاشق انصاری،ظفر اقبال جملیرا،ملک ندیم،مرتضے چوہان،بابا غلام حیدر جٹ،سلیم قریشی،میاں محمد امین،مقبول مسیح،اکرم ٹکا،رحیم بخش رحمانی اور ملک صغیر انجم کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ملکی معاملات چلانے میں ناکامی پر نااہل حکمرانوں نے سنتھیا رچی کے ذریعے پارٹی قیادت کے خلاف من گھڑت اور بھونڈے الزاما ت لگوا رہے ہیں ایک طویل عرصہ گم رہنے کے بعد اچانک اس کا منظر عام پر آنا ثابت کر رہا ہے کہ اس کے پس پردہ کون سی قوتیں کار فرما ہیں اور سوشل میڈیا پر آج کل سنتھیا رچی کی تصاویر ملک کے سیکورٹی اداروں کے افسران کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔