ملکی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا قابل مذمت ہے۔چوہدری شجاعت

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ق) کے صدر سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو سنجیدگی سے ایک پیج پر آنے کی اشد ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر مسلم لیگ(ق) کے راہنما و ضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجران چوہدری محمد صدیق آرائیں کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں میاں اصغر بشیر آرائیں،منیر اسلم خان ترین،شیخ محمد عمران اور دیگر بھی شامل تھے انہوں نے کہا کہ ملکی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف پروپیگنڈا قابل مذمت ہے ان لوگوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیئے صدر پاکستان کو اپنے منصب کے مطابق غیر جانبدار ہو کر حالات کو نارمل کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جو انکی قومی ذمہ داری ہے چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ وہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔