ملتان روڈ پر ڈاکوؤں نے شہریوں کے ساتھ ساتھ پولیس والوں کو بھی لوٹنا شروع کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان روڈ پر ماچھیوال کے قریب ڈاکوﺅں نے پولیس والوں سے اسلحہ کے زور نقدی اور موبائل لوٹ لیئے اور فرار ہو گئے،تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس کے اہلکار محمد آصف سکنہ 477 (ای بی) اور اللہ دتہ سکنہ 547 (ای بی) اپنے گھروں کو جا رہے تھے کہ نامعلوم مسلح ڈاکوﺅں نے انہیں روک لیا اور اسلحہ کے زور پر ان سے 40 ہزار روپے نقدی اور تین عدد قیمتی موبائل چھین لئے اور موقع سے فرار ہو گئے پولیس مصروف تفتیش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے