ملتان روڈ پر واقع آٹو پلازہ میں خوفناک آتشزدگی،لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان روڈ بورے والا پر واقع آٹو پلازہ میں خوفناک آتشزدگی،لاکھوں کا دامن جل کر خاکستر ہو گیا،ریسکیو فائر ٹینڈر نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا،آٹو پلازہ کی ملحقہ دوکانوں کو بھی نقصان پہنچا،تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ لاری اڈا پر واقع آٹو پلازہ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی فائر ٹینڈر گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی امدادی کاروائیاں شروع کر دیں آگ اتنی شدید تھی کہ اس سے آٹو پلازہ کی چھت اور شیشے بھی ٹوٹ گئے پلازہ میں ایک کروڑ سے زائد کا قیمتی آٹو سپیئر پارٹس کا سامان موجود تھا ایک محتاط اندازے کے مطابق 50 لاکھ سے زائد کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے فائر ٹینڈرز نے 2 گھنٹے کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا تا ہم آگ کو ٹھنڈا کرنے کا عمل ابھی جاری ہے آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے