ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ملتان روڈ پر تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق،تفصیلات کے مطابق نواحی آبادی یوسف بلاک کا رہائشی 60سالہ خوشی محمد مغل اپنی موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ گلی نمبر1ملتان روڈ کے قریب ایک تیر رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے اُسے بری طرح کچل دیا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ٹریکٹر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی قبضہ میں لے لی اور جاں بحق ہونے والے کی نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے