ملاحواں والی گلی میں سیوریج کا نظام درہم برہم،گلیاں جوہر میں تبدیل

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایف بلاک ملاح والی گلی میں سیوریج کا نظام درہم برہم،گلیاں جوہڑوں میں تبدیل،وبائی امراض پھوٹنے کا شدید خدشہ،علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق بورے والا ایف بلاک ملاح والی گلی میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث گلی مکمل طور پر سیوریج کے پانی میں ڈوب گئی سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے سیوریج کا گندا پانی گلی میں جمع ہو گیا ہے اور گلی میں سیوریج کے کھڑے گندے پانی سے بدبو اور تعفن اٹھ رہی ہے جس سے کئی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے سیوریج کے اس گندے پانی سے بچوں،خواتین،نمازیوں اور راہ گیروں کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اہل محلہ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اہل علاقہ نے اپیل کی ہے کہ ہمارے اس دیرینہ مسلے کو ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور اسسٹنٹ کمشنر بورے والا فوری حل کریں تا کہ ہمارے بچے اچھے ماحول میں اپنی زندگی گزار سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے