مقررہ نرخ پر چینی فروخت نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عثمان بزدار

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ کا پنجاب بھر میں چینی کی مقررہ نرخ پر فراہمی یقینی بنانے کا حکم،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں چینی کے سٹاک،نرخ اور دستیابی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا وزیر اعلٰی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں چینی مقررہ نرخ پر فروخت کرنے کیلئے فوری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کر دیں وزراء ڈویژنل،ہیڈ کوارٹر اور اضلاع میں جا کر چینی کی صورتحال مانیٹر کریں گے شوگر ملوں سے مقررہ نرخ پر چینی فراہم کرنے کیلئے قانونی کارروائی کی جائے گی مقررہ نرخ پر چینی فروخت نہ کرنے والوں کا سٹاک قبضے میں لیکر نیلام کر دیا جائے گا گراں فروشوں کے خلاف ایف آئی آر،گرفتاری اور جرمانے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے