مفت آٹا پوائنٹس پر نمی سے بھرا انتہائی غیر معیاری آٹا تقسیم،فوڈ انسپکٹر سازباز

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مفت آٹا پوائنٹس پر نمی سے بھرا انتہائی غیر معیاری آٹا تقسیم،فلور ملز کو انتہائی غیر معیاری گندم کی فراہمی جبکہ بیشتر فلور ملز میں مقررہ معیار سے زیادہ نمی لگا کر عوام پر ظلم کیا جانے لگا،محکمہ فوڈ کے انسپکٹر نے فلور ملز مالکان سے ساز باز ہو کر چشم پوشی اختیار کر لی،غیر معیاری مضر صحت آٹا کھانے سے شہری پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے،تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں کو مفت آٹا کی تقسیم کیلئے بنائے گئے ٹرکنگ پوائنٹس پر فلور ملز کی جانب سے فراہم کیا جانیوالا آٹا نمی سے بھر پور اور انتہائی غیر معیاری ہے جسے دو دن سے زیادہ گھر میں رکھا نہیں جا سکتا زیادہ دیر رکھنے سے اس میں سنڈیاں پڑ رہی ہیں غریب،محنت کش اور لاچار افراد مجبورا یہ آٹا استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس کے استعمال سے شہری پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں آٹا میں مقررہ نمی کے تناسب سے تجاوز کر کے بیشتر فلور میں اس حکومتی ریلیف پیکیج کو ناکام بنانے پر تلی ہوئی ہیں ٹرکنگ پوائنٹس سے آٹا لیکر جانے والے شہریوں کلیم انوار،محمد حسین،رضیہ بی بی،کلثوم اختر اور دیگر کا کہنا تھا کہ یہ آٹا انسان تو کیا جانور بھی نہیں کھا سکتے اگر حکومت نے مفت آٹا دینا ہے تو اسکا معیار بھی چیک کریں معلوم ہوا ہے کہ آٹے کی نمی اور اسکے معیار کو چیک کرنے والے فوڈ انسپکٹر نے فلور ملوں سے مبینہ ساز باز ہو کر چشم پوشی اختیار کر لی ہے مقامی شہریوں نے سیکرٹری خوراک اور ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
