معروف ادبی تنظیم مجلس میاں محمد کے زیر اہتمام میونسپل کمیٹی میں محفل مشاعرہ،اُردو اور پنجاب کے معروف شعراء کرام کی شرکت
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)معروف ادبی تنظیم مجلس میاں محمد کے زیر اہتمام پنجابی کے معروف شاعر تصدق حسین بھٹی کے شعری مجموعہ”اندر کاں کاں لگی اے“ کی تقریب رونمائی اور محفل مشاعرہ کا انعقاد میونسپل کمیٹی بورے والا میں ہوا تقریب کی صدارت معروف شاعر تجمل کلیم نے اس تقریب کی صدارت کی مہمان خصوصی پنجابی کے بزرگ شاعر رائے محمد خاں ناصر تھے اس ادبی نشست کی میزبانی پنجاب کے معروف شاعر حنیف صوفی،محمود غزنی اور سفیان سیفی تھے محفل مشاعرہ کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا اجمل شاکر نے تلاوت قرآن مجید پیش کی جبکہ ننھے نعت خواں محمد عرفان نقشبندی نے خوبصورت آواز میں قصیدہ بردہ شریف اور میاں محمد بخش کا کلام پیش کرکے محفل میں وجد طاری کر دی شعراءکرام صاحب شام تصدیق حسین بھٹی،صدر مجلس تجمل کلیم اور مہمان خصوصی رائے محمد خاں ناصر نے خوبصورت شاعری سے خوب داد وصول کی جبکہ دیگر شعراءکرام رائے محمد خاں ناصر،افضل خاں،رانا سعید اختر، محترمہ ریحانہ کنول،رضا حسین،پروفیسر نوید باد،عدنان آصف بھٹہ،منظور برکت ماڑ ی والا،برکت علی برکت،شیخ مجید سالک،آفتاب سحر،افضل خان،حیدر علی حیدر،سرور جاوی،ظفر اقبال سخن،گوہر وریاہ،جمیل حیدر اور دیگر نے بھی اپنا پنا کلام سنایا اور شرکاءمحفل سے داد وصول کی۔