مطالبات کے حق میں انجمن پٹواریاں کی ہڑتال 62ویں روز میں داخل ہو گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مطالبات کے حق میں انجمن پٹواریاں کی ہڑتال 62ویں روز میں داخل ہو گئی،مطالبات منظور نہ کرنے کے خلاف پٹواریوں کی احتجاجی ریلی،ہڑتال کے باعث جائیدادوں کی خریدو فروخت اور دیگر امور ٹھپ ہو کر رھ گئے،سائلین شدید مشکلات کا شکار،تفصیلات کے مطابق مطالبات کے حق میں انجمن پٹواریاں مال و اشتمال تحصیل بورے والا کی ہڑتال آج62ویں روز میں داخل ہو گئی جبکہ مطالبات کی منظوری نہ ہونے اور حکومت کی طرف سے ہڑتال کا نوٹس نہ لینے کے خلاف پٹواریوں نے تحصیل صدر حاجی محمد ممتاز بھٹی اور جنرل سیکرٹری فخر الدین کی زیر قیادت پٹوارخانہ سے اے سی آفس تک احتجاجی ریلی نکالی ریلی کے شرکاءنے پنجاب حکومت کی پالیسیوں کے خلاف نعرہ بازی کی اور پٹواریوں کی ہڑتال کے باوجود اسکا نوٹس نہ لینے کو پنجاب حکومت کی آمرانہ سوچ قرار دیا گیا بعدازان پٹواری ہڑتالی کیمپ میں آکر بیٹھ گئے پٹواریوں کی اس طویل مدت کی ہڑتال کی وجہ سے سمیت مختلف پٹوار حلقوں میں جائیداروں کی خرید و فروخت اور منتقلی سمیت دیگر امور ٹھپ ہو کر رھ گئے ہیں روزانہ سینکڑوں افراد اپنے امور کے سلسلہ میں دھکے کھانے اور خوار ہونے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے