مشکل کی گھڑی میں تاجروں نے حکومت کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی دی ہے۔چوہدری کاشف
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انجمن تاجران رجسٹرڈ بورے والا کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت انجمن تاجران بورے والا کے صدر چوہدری شوکت علی آرائیں نے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر وہاڑی کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا کہ تاجروں نے ہمیشہ ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور حکومت بھی تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،انتظامیہ تاجروں کے حقوق کا ہر ممکن تحفظ کرے گی اور انکو درپیش مسائل انکی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی،تاجروں اور شہریوں کو چاہئے کہ وہ اپنے علاقہ کے عوامی مسائل کی نشاندہی کریں ضلع وہاڑی کی تعمیر و ترقی میں تمام سرکاری وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے وہاڑی اور میلسی کی طرح بورے والا کے ترقیاتی کام اور اسکی شہر کی خوبصورتی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر انجمن تاجران چوہدری محمد کاشف نے کہا کہ تاجر ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور ہر مشکل گھڑی میں تاجروں نے حکومت کے شانہ بشانہ ہر قسم کی قربانی دی ہے لیکن حکومت ملک میں سرمایہ داری اور تجارتی شعبے کی ترقی کیلئے بنائی جانے والی پالیسیوں میں تاجروں کو اعتماد میں نہیں لیتی حکومت نے ٹیکسسز کے حوالہ سے تجارتی شعبے کو ریلیف دینے اور تجارتی پالیسی مرتب کرنے میں تاجروں کو اعتماد میں لینے کے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے گئے ملک میں کورونا کی وباء کے دوران ملک کا تاجر معاشی بدحالی کا شکار ہو گیا ہے حکومت فوری طور پر تاجروں سے کئے گئے وعدے پورے کرے تقریب سے مرکزی نائب صدر فیدریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس چوہدری زاہد اقبال،ضلعی صدر چوہدری طاہر شریف گجر،چیئرمین انجمن تاجران شہزاد مصطفی چوہان،جنرل سیکرٹری مولانا محمد عمران صدیقی،سیکرٹری گڈ گورننس عبدالرﺅف چوہدری،چوہدری وقاص احمد اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب،صدر جنوبی پنجاب شیخ محمد جاوید،مرکزی صدر پاکستان کسان اتحاد ملک ذوالفقار اعوان،صدر بار ندیم احمد چیمہ،جنرل سیکرٹری کاشف مقبول جٹھول،میاں محمد سلیم،صوفی سلطان حبیب،بانی صدر انجمن تاجران حاجی نعیم سلطان،رانا شکیل،چوہدری صدیق یوسف آرائیں،میاں خالد شو روم،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال،ڈاکٹر خالد چوہدری،سینئر نائب صدر وہاڑی چیمبر آف کامرس محمد اسحاق فاروقی،میاں خالد حسین،انجمن تاجران ریشم گلی،عارف بازار،وہاڑی بازار،ریلبازار،شو روم یونین خالد گروپ،جوئیہ روڈ اور دیگر تمام نمائندہ تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی۔