مشکل وقت میں مستحق اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے۔رانا اورنگزیب

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب خان نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں مستحق اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا صدقہ جاریہ ہے اس کار خیر میں صاحب حیثیت اور مخیر حضرات کو اپنا حصہ ڈالنا چاہئے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ”جنت عزیز آئی ہسپتال“ ٹرسٹ کے زیر اہتمام مستحق افراد کیلئے راشن بیگ کی تیاری کے عمل کو دیکھتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس مشکل کی گھڑی میں لاک ڈاﺅن کی وجہ سے متاثر ہونے والے لوگوں کیلئے ٹرسٹ کی انتظامیہ کی جانب سے راشن تقسیم کرنے کا عمل قابل تحسین ہے اس موقع پر پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک فاروق احمد اعوان ایڈووکیٹ،ٹرسٹ انتظامیہ ایم ڈی چوہدری فیصل پاکستانی،چوہدری منظور احمد،ڈاکٹر سہیل عزیز،میاں خالد حسین اور ڈاکٹر سجاد چوہدری کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے ٹرسٹ انتظامیہ نے بتایا کہ کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا کے ذریعے مستحقین میں شفاف طریقہ سے راش تقسیم کیا جائے گا ٹرسٹ انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر بورے والا رانا اورنگزیب کو راشن بیگ تقسیم کرنے کے منصوبے کے بارے میں مکمل بریف کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے