مس کوثر شریف کو تھائی لینڈ میں منعقدہ کانفرنس میں بیسٹ ڈپلومیٹ سرٹیفکیٹ جاری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والا دی سٹی آف ایجوکیشن کا ایک اور بڑا اعزاز،مس کوثر شریف کو تھائی لینڈ میں منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر بیسٹ ڈپلومیٹ سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا مس کوثر شریف جو کہ نیکسٹیج کی چیف ایگزیکٹو اور وہاڑی چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے وومن امپاورمنت کی چیئرپرسن ہیں انہوں نے گزشتہ دنوں تھائی لینڈ میں ہونے والی بین الاقوامی بیسٹ ڈپلومیت کانفرنس میں بطور نمائندہ شرکت کی جس میں 66 ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی اس کانفرنس میں شرکت پر مس کوثر شریف کو بورے والا کی تمام سیاسی،سماجی،کاروباری،وکلاء و دیگر تنظیموں نے مبارک باد دیتے ہوئے اسے دی سٹی آف ایجوکیشن کا اعزاز قرار دیا ہے۔