مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ پنجاب نے نذیر رندھاوا کو ضلع وہاڑی کا صدر نامزد کر دیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ پنجاب نے نذیر رندھاوا کو ضلع وہاڑی کا صدر نامزد کر دیا،نوٹیفیکیشن جاری،تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ پنجاب کے صدر ممبر پنجاب اسمبلی خلیل طاہر سندھو نے سابق اقلیتی ممبر ضلع کونسل وہاڑی نذیر رندھاوا کو مسلم لیگ(ن) اقلیتی ونگ ضلع وہاڑی کا صدر نامزد کر کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے انکی اس نامزدگی پر مسلم لیگ(ن) کے ارکان اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری یوسف کسیلیہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،صدر ٹرانسپورٹ یونین سردار شاہد ڈوگر،ضلعی صدر مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا اور دیگر پارٹی راہنماﺅں نے انہیں مبارک باد دی ہے۔