مسلم لیگ(ن)نے عدالت پر چڑھائی کر کے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کر دی ہے ۔ مختار جٹ
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)انصاف لائر فورم کے ضلعی صدر چوہدری مختار احمد جٹ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) نے عدالت پر چڑھائی کر کے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کر دی ہے احتساب عدالت میں ہنگامہ آرائی منصوبہ بندی کے تحت کی گئی جس سے حکمرانوں کے عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے چیمبر میں انصاف لائر فورم کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حکمران اپنے خلاف کرپشن کے مقدمات کا سامنے کرنے کی بجائے عدالتوں پر دباﺅ ڈالنے کے لئے ان پر چڑھائی کر دی ہے احتساب عدالت میں ہنگامہ کر کے ججز کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے جس کی تمام انصاف پسند قوتیں مذمت کرتی ہیں یہ اوچھی حرکتیں ملک کی سلامتی کے خلاف سازش ہے۔