مسلح ڈکیتی کی دو وارداتیں،شہریوں نے ایک واردات ناکام بنا دی،ایک ڈاکو ہتھے چڑھ گیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلح ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک واردات شہریوں نے ناکام بنا دی،پہلی واردات میں مسلح ڈاکو وہاڑی بازار میں دوکاندار سے 50 ہزار نقدی لوٹ کر فرار،دوسری واردات میں ایک ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گیا ،درگت بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا،تفصیلات کے مطابق مسلح ڈکیتی کی پہلی واردات وہاڑی بازار میں واقع کریانہ سٹور کے مالک،ساجد فضل سے گن پوائنٹ پر تین ڈاکو 50ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے دوسری واردات چنوں موڑ پر تین نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے محمد بوٹا کے گھر داخل ہو کر لوٹنے کی کوشش کی اہل خانہ کے شور مچانے پر اہل علاقہ نے گھر کو گھیرا ڈال کر ایک ڈاکو محمد زمان ولد محمد سعید سکنہ 495ای بی کو پکڑ کو اسکی خوب درگت بنائی جبکہ اسکے دیگر دونوں ساتھی اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے پکڑے گئے ڈاکو کو تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا گیا پولیس نے محمد بوٹا کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔