مسلح ڈکیتی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکو شہریوں سے لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فرار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مسلح ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری،تین مختلف وارداتوں میں مسلح ڈاکو لاکھوں روپے نقدی چھین کر فرار،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں گذشتہ روز تین نامعلوم ڈاکو وہاڑی بازار میں واقع مکہ مدینہ بیکری کے اندر داخل ہوئے اور اندر موجود دوکان کے عملہ سے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ سے زائد نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے دوسری واردات میں نامعلوم مسلح ڈاکو تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاﺅں 261 (ای بی) کے قریب نواحی گاﺅں 257 (ای بی) کے خالد محمود نامی شخص سے ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے تیسری واردات میں مسلح ڈاکوﺅں نے تھانہ فتح شاہ کی حدود میں 465 (ای بی) کے قریب موٹر سائیکل سواروں 49 (کے بی) کے محمد عاطف اور اسکے ساتھی کو روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر ڈاکوﺅں نے ان پر فائرنگ کر دی لیکن دونوں معجزانہ طور پر محفوظ رہے مسلح افراد موقع سے فرار ہو گئے واقعات کی اطلاع پولیس کو کر دی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے