مسلح ڈاکو دن دیہاڑے سابق نائب ناظم سے 5لاکھ نقدی لوٹ کر فرار،مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)بورے والامیں ڈاکوﺅں اور چوروں کے ڈیرے،مسلح ڈاکو دن دیہاڑے سابق نائب ناظم سے 5لاکھ نقدی لوٹ کر فرار،مزاحمت پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا،کنڈے توڑ گروہ بھی سرگرم،چوری کی تین وارداتوں میں لاکھوں روپے کے زیورات،نقدی اور قیمتی گھریلو سامان لوٹ لیا گیا وارداتوں سے شہری غیر محفوظ ہو کر رہ گئے،پولیس کا مقدمات کے اندراج سے انکار،شہری سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور گرد و نواح میں گذشتہ کئی روز سے جاری ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے شہریوں کے اوسان خطا کر دیئے پے در پے وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا آج دن دیہاڑے تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی حدود میں نواحی گاﺅں 307ای بی کے رہائشی سابق نائب ناظم غلہ منڈی کے آڑھتی سردار محمد ڈوگر بنک سے 5لاکھ روپے کی رقم لے کر اپنی موٹر سائیکل پر گاﺅں جا رہے تھے کہ بابر سینما کے قریب دو نا معلوم مسلح ڈاکوﺅں نے انہیں گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے رقم چھیننے کی کوشش کی معمولی مذاحمت پر ڈاکوﺅں نے اسکے پیٹ میں سیدھے فائر مارے جس سے وہ زمین پر گر پڑا اور ڈاکو اس سے 5لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے پولیس موقع واردات پر تاخیر سے پہنچی اسی طرح تھانہ ماڈل ٹاﺅن کی حدود میں کنڈے توڑ گروہ بھی سرگرم ہے اس گروہ نے گلی نمبر 1مدینہ کالونی میں واقع رانا محمد عابد زرگر کی دوکان سے نا معلوم چور کنڈے کاٹ کر لاکھوں روپے مالیت کے زیورات،موبائل فون اور واشنگ مشین لوٹ کر فرار ہو گئے دوسری واردات بھی اسی گلی اور محلہ کے رہائشی سید عدنان جمیل شاہ کے گھر ہوئی جہاں سے نامعلوم چور کنڈے کاٹ کر انکے گھر سے 5تولہ طلائی زیورات،کمپیوٹر،ڈش ریسیور،ایل ای ڈی اور 25ہزار نقدی لوٹ کر لے گئے اسی گلی کی رہائشی شمشاد بی بی جس نے گھر میں دوکان بنا رکھی تھی اسکے شٹر کے کنڈے کاٹ کر نامعلوم چور 5لاکھ مالیت کا کپڑا اور 40ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے ایک ہی رات میں ایک ہی طرز کی تین چوری کی وارداتوں کے بعد شہری خوف کے مارے راتیں جاگ کر گزارنے پر مجبور ہو گئے شہر اور گردونواح میں سرگرم ڈاکوﺅں اور چوروں کے ان منظم گروہوں کو پولیس پکڑنے میں ناکام ہو چکی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ جس طرح ڈی پی او وہاڑی کے اقدامات کی وجہ سے وارداتوں میں کمی اور تھانوں میں رشوت کا خاتمہ ہو رہا تھا انکی اس کارکردگی کو متاثر اور ناکام بنانے کے لئے پولیس میں موجود چند کالی بھیڑوں نے مبینہ طور پر جرائم پیشہ افراد کو روکنے کی بجائے کھلی چھٹی دیکر شہریوں کو انکے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے جو کہ محکمہ پولیس کے لئے بڑا چیلنج بن گیا ہے شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی سے ان پے در پے وارداتوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے