مسلح ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار راہگیر جاں بحق

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)دو مسلح ڈاکوﺅں کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار راہگیر جاں بحق،تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ ماڈل ٹاﺅن کے علاقہ بشیر ٹاﺅن گلی نمبر 1 نزد چونگی نمبر 5 پرانا مذبحہ خانہ میں دو مسلح ڈاکووں کی ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹر سائیکل پر سوار سیل مین تاج بھٹی کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا تاج بھٹی کی ٹانگوں میں تین فائر لگنے سے اُسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا ڈاکو نوجوان سیل مین کی موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے علاقہ کونسلر لالہ عارف مغل اور دیگر اہل محلہ کے مطابق واردات کی اطلاع 15 پر دی لیکن ایک گھنٹہ گزرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی جو کہ پولیس کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے