مستحق خواتین میں 12 ہزار فی کس کے حساب سے رقوم کی تقسیم کا عمل شروع

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)احساس پروگرام کے تحت مستحق خواتین میں 12000 فی کس کے حساب سے رقوم کی تقسیم کا عمل شروع ہو گیا،بورے والا میں پانچ مختلف مراکز پر پہلے مرحلے میں شفاف طریقے سے رقوم کی تقسیم جاری،کورونا سے بچاﺅ کے حوالہ سے حفاظتی تدابیر پر بھی عمل جاری،تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح حکومت کے احساس پروگرام کے تحت پہلے مرحلہ میں ”بے نظیر انکم سپورٹ“ پروگرام میں رجسٹرڈ خواتین کو 12000 روپے فی کس کے حساب سے امدادی رقوم کی تقسیم شفاف طریقے سے جاری ہیں بورے والا کے پانچ مختلف مراکز پر خواتین کو رقوم تقسیم کرنے کیلئے ”کورونا“ سے بچاو کی تمام تر حفاظتی تدابیر بھی اختیار کی گئی ہیں جبکہ اس سارے عمل کی نگرانی اور سیکورٹی انتظامات کے حوالہ سے پاک فوج کے جوان اور پولیس کی بھاری نفری ڈیوٹی پر موجود ہے رقوم کی اس تقسیم کی نگرانی کیلئے حکومت نے ڈی پی ایس میں بنائے گئے سنٹر پر اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب،پرنسپل ڈی پی ایس صلاح الدین،پی ٹی آئی کے راہنماء چوہدری اعجاز اسلم،محکمہ تعلیم اور محکمہ مال کا عملہ بھی موجود ہے جو اس سارے عمل کو شفاف انداز میں پورا کرنے میں اپنی خدمات انجام دے رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے