مزدور ایک گاڑی میں انجن کی مانند ہے ملک کی گاڑی مزدور کے بغیر نہیں چل سکتی۔شاہد ڈوگر
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ٹرانسپورٹ یونین بورے والا کے صدر سردار شاہد ڈوگر نے کہا ہے کہ مزدور اور محنت کش طبقہ ملک میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے آج کے دن شگاگو امریکہ میں مزدوروں نے اپنے حقوق کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ دیکر مزدوروں کیلئے ایک تاریخ رقم کر دی لیکن آج بھی اگر مزدوروں کے حقوق سلب ہو کر سرمایہ دارانہ طبقہ کی جیب میں جا رہے ہیں تو یہ مزدوروں کا معاشی قتل ہے موجودہ صورتحال میں لاک ڈاﺅن کے دوران ٹرانسپورٹ کے شعبہ سے وابستہ لاکھوں مزدور بے سروسامانی کی حالت میں حکومت وقت کے ریلیف کا انتظار کر رہے ہیں ان مزدوروں کے گھروں میں نوبت گا وہ کشیوں تک جا پہنچی ہے آج کے دن حکومت کو ان بے روزگار مزدوروں کیلئے بڑے امدادی پیکیج کا اعلان کر کے ان سے ہمدردی کا ثبوت دینا چاہیے تھا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے آفس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ یوم مئی کا دن مزدوروں کیلئے تجدید عہد کا دن ہے مزدور ایک گاڑی میں انجن کی مانند ہے ملک کی گاڑی مزدور کے بغیر نہیں چل سکتی مزدوروں کی آواز حکام بالاتک پہنچانے اور اُن کا حق دلانے کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے ۔