مزدوروں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے۔چوہدری عاشق آرائیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)سابق چیئرمین بلدیہ و امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ انہوں نے بطور چیئرمین اور صدر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی مزدوروں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھرپور کاوشیں کی ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کے دن 1886 کو شگاگو (امریکہ) میں مزدوروں نے اپنے حقوق کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے اس دن کو امر کر دیا ہے انہوں نے مزدوروں سے اظہار یکجتی کرتے ہوئے انہیں اپنے ساتھ نشستوں پر بٹھایا اور انہیں پگڑیاں پہنائیں انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے صدر چوہدری احتشام داؤد نے کہا کہ ہم نے مزدوروں کے حقوق کیلئے ان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ان سے کسی قسم کی زیادتی اور نا انصافی نہیں ہونے دیں گے بہت جلد غلہ منڈی میں مزدوروں کے علاج معالجہ کیلئے ایک فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کروا رہے ہیں جس میں مزدوروں کو چیک اپ کے بعد فری ادویات بھی فراہم کی جائیں گی تقریب سے عبدالغفار بھٹی اور چوہدری محمد رمضان نے بھی خطاب کیا اس موقع پر سابق صدور چوہدری محمد ظہور ماجد،چوہدری محمد شاہد،چوہدری اظہر غفور،ملک محمد عتیق،جنرل سیکرٹری غلی منڈی چوہدری عمیر ماجد،ملک محمد عامر چوہدری غضنفر علی،چوہدری محمد اصغر اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے