مزدا ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم،موٹر سائیکل سوار خاوند جاں بحق جبکہ اسکی بیوی شدید زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)عارف والا روڈ پر مزدا اور موٹر سائیکل میں تصادم،موٹر سائیکل سوار خاوند جاں بحق اور بیوی شدید زخمی،تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں 225 (ای بی) کا رہائشی شہروز احمد نامی شخص اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر بورے والا شہر سے اپنے گاﺅں کی طرف جا رہا تھا کہ طفیل آباد عارف والا روڈ کے قریب سامنے سے آنے والے تیز رفتار مزدا ڈالے نے انہیں بڑی طرح کچل دیا جسکے نتیجہ میں شہروز موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اسکی بیوی شدید زخمی ہو گئی ریسکیو 1122 نے جاں بحق شخص کی نعش اور زخمی ہونے والی خاتون کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا منتقل کر دیا ڈالے کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تھانہ گگومنڈی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے