مرلے چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کنویں میں الٹ گئی،پانچ خواتین جاں بحق،آٹھ افراد شدید زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تحصیل بورے والا کے ملحقہ علاقہ مرلے چوک کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کنویں میں الٹ گئی،پانچ خواتین جاں بحق،آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق مرلہ چوک عارفوالہ کے نواحی موضع نتھہ سنگھ کا رہائشی زمیندار گلاب علی کھرل آج صبح اپنی کپاس کی چنائی کی غرض سے محنت کش خواتین کو کپاس کی چنائی کے بعد اپنی ٹرالی پر واپس آ رہا تھا ٹرالی میں کپاس لوڈ تھی جس کے اوپر خواتین بیٹھی ہوئی تھیں بستی ٹبی لال بیگ کے قریب ایک ٹیوب ویل کے کنویں سے قریب کچی سڑک پر آتے ہی کنویں کی منڈیر بیٹھ گئی اور ٹرالی کنویں میں الٹ گئی جس پر بیٹھی ہوئی چار خواتین رضیہ بی بی ،عابدہ بی بی ،فاطمہ اور سکینہ بی بی موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک زخمی عورت نذیراں بی بی ہسپتال میں جا کر دم توڑ گئی جبکہ شدید زخمی آمنہ بی بی ،یاسمین،اللہ معافی ،شہناز بی بی اور بشریٰ پروین کو ریسکیو کر کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارفوالہ میں داخل کروادیا گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پورے علاقہ میں کہرا م مچ گیا ،ریسکیو 1122اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیوں میں حصہ لیا۔