مخدوم احمد محمود کی ہدایت پر وارڈ کی سطح پر پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔ طاہر سلیم چوہدری
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پیپلز پارٹی سٹی بورے والا کے صدر طاہر سلیم چوہدری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود کی ہدایت پر وارڈ کی سطح پر پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں شہر کے مختلف وارڈز میں پیپلز پارٹی کے کارکنوں اور عہدیداروں سے مشاورت کا عمل جاری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پی پی پی سٹی کے دفتر فوارہ چوک میں ایک اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر جنرل سیکرٹری محمد سلیم قریشی،منیر اسلم ترین،مرزا محمد شکیل اور شیخ جاوید اقبال کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ قائدین نے جو بھاری ذمہ داری ان کو سونپی ہے اس پر پورا اترنے کے لئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور وہ ضلعی صدر محمود حیات ٹوچی خاں اور جنرل سیکرٹری سید اعجاز حسین شاہ کی قیادت پیپلز پارٹی کو سٹی میں مضبوط،منظم اور فعال بنانے میں تمام پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں کو ساتھ لیکر چلیں گے سٹی صدر نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ میلسی پر انکا بھرپور اور تاریخی استقبال کیا جائیگا۔