مختلف پارٹیوں سے لائے ہوئے لوگوں کو تبدیلی سرکار میں شامل کر دیا گیا۔عارف چوہدری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چوہدری اور قائمقام صدر جنوبی پنجاب میاں نور احمد سہو نے کہا ہے کہ جس نظام کے خلاف ہم جنگ لڑ رہے ہیں جب تک نظام نہیں بدلے گا غریب کو انصاف نہیں مل سکے گا اس تبدیلی نے صرف ایک “علی بابا” دیا اور چالیس چور وہی ہیں جنہوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیا مختلف پارٹیوں سے لائے ہوئے لوگوں کو تبدیلی سرکار میں شامل کر دیا گیا جو ملک کی تباہی کا سبب بن رہے ہیں انصاف کی فراہمی کے بلند بانگ دعوے کرنے والی تبدیلی سرکار سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے شہیدوں کو ابھی انصاف نہیں دلا سکی اب ملک میں حقیقی تبدیلی ڈاکٹر طاہر القادری کی قیادت میں عوامی تحریک لا کر دکھائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک ضلع وہاڑی اور بورے والا کی تنظیموں کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر نائب صدر پیٹ جنوبی پنجاب چوہدری اقبال یوسف اور ممبر سپریم کونسل علی عمران بھی موجود تھے تقریب میں جن عہدیداران نے حلف اٹھایا ان میں ضلعی تنظیم پاکستان عوامی تحریک ضلع وہاڑی کے صدر سید افضل ہاشمی،سینئر نائب صدر منور اقبال شاہ،رانا منیر احمد نائب صدر،محمد یعقوب ساحر نائب صدر،ضلعی جنرل سیکرٹری محمد افضال طاہر بھٹی،ڈپٹی جنرل سیکرٹری چوہدری انور وڑائچ،سیکرٹری انفارمیشن سردار شہزاد ڈوگر اور سیکرٹری سوشل میڈیا عبد الخالق بھٹی،پاکستان عوامی تحریک لائرز موومنٹ بورے والا کے صدر مرزا زاہد محمود ایڈووکیٹ،سنیئر نائب صدر چوہدری سرور لقمان گجر ایڈووکیٹ،نائب صدر ملک ارشاد احمد ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری چوہدری انور وڑائچ ایڈووکیٹ،جوائنٹ سیکرٹری سید اسرار شاہ ایڈووکیٹ،سیکرٹری فنانس ملک شعیب ایڈووکیٹ،آرگنائزر رانا خادم حسین ایڈووکیٹ،انفارمیشن سیکرٹری ملک عدیل ایڈووکیٹ جبکہ پاکستان عوامی تحریک تحصیل بورے والا کے صدر میاں عرفان حیدر،سنیئر نائب صدر چوہدری سرور انجم،آرگنائزر مرزا محمد وسیم افضل،جنرل سیکرٹری سردار شاہد عزیز ڈوگر،ڈپٹی جنرل سیکرٹری حق نواز،جوائنٹ سیکرٹری فروخ ندیم اور سیکرٹری شوشل میڈیا محمد عدیل مجاہد نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے