محکمہ صحت اور ماحولیات انسداد ڈینگی کے حوالہ سے متحرک رہیں۔سید آصف شاہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ڈپٹی کمشنر وہاڑی سید آصف حسین شاہ نے کہا ہے کہ موسم میں بدلاؤ کی وجہ سے ڈینگی مچھر کی افزائش کا ماحول ساز گار ہے ہمیں انسداد ڈینگی کی کاوشوں کو فروغ دے کر اس مہلک مرض سے محفوظ رہنا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے انسداد ڈینگی کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے کہا کہ محکمہ صحت،ماحولیات اور دیگر ادارے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے متحرک رہیں لوگوں کو نہ صرف ڈینگی بارے آگاہی دی جائے بلکہ جہاں خلاف ورزیاں پائی جاتی ہیں اور ڈینگی سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے وہاں قانونی کارروائی بھی عمل میں لائیں انسداد ڈینگی کے حوالہ سے فرضی کارروائیوں سے گریز کیا جائے جہاں کہیں غفلت یا کوتاہی پائی گئی انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی محکمہ صحت کے حکام نے بتایا کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کارروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں اس وقت ضلع ڈینگی فری ہے اجلاس میں ضلعی اداروں کے سربراہان شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے