محکمہ سوئی گیس کے بل ڈسٹری بیوٹرز کی مجرمانہ لاپرواہی،صارفین تک بل نہ پہنچ سکے
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ سوئی گیس کے بل ڈسٹری بیوٹرز کی مجرمانہ لاپرواہی،آخری تاریخ ادائیگی کے روز سوئی گیس کے بل برگر شاپ کے سپرد کر دیئے،درجنوں صارفین تک بل نہ پہنچ سکے،اہل علاقہ سراپا احتجاج،تفصیلات کے مطابق محکمہ سوئی گیس کی جانب سے لالہ زار کالونی کے علاقہ مکین صارفین کے گھروں میں ماہانہ بل تقسیم کرنے والے محکمہ کے بل ڈسٹری بیوٹر نے قبل ازوقت تاریخ ادائیگی بل گھروں میں تقسیم کرنے کی بجائے ایک مقامی برگر شاپ پر آخری روز بل رکھ کر رفو چکر ہو گیا جسکی وجہ سے صارفین آخری تاریخ کو بغیر جرمانہ بل ادا کرنے سے محروم رہ گئے محکمہ سوئی گیس کے بل ڈسٹری بیوٹر کی اس مجرمانہ لاپرواہی پر صارفین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جی ایم سوئی گیس ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔