محکمہ خوراک کے علاوہ گندم سٹاک کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی-فاروق ڈوگر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی محمد فاروق ڈوگر نے کہا ہے کہ محکمہ خوراک کے خریداری مراکز پر کسانوں کو ”کورونا وائرس“ سے بچاﺅ کے تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف خریداری مراکز کا دورہ کرتے پوئے پی آر سنٹر وہاڑی میں کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر وہاڑی مہر اختر حسین،اسسٹنٹ فوڈکنٹرولر وہاڑی رانا امتیاز علی اور دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک کے علاوہ گندم کا سٹاک کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی اور گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں جائے گی محکمہ خوراک کے خریداری مراکز پر کسانوں کو باردانہ کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے اگر اس سلسلہ میں کسی کو کوئی شکایت ہو تو وہ فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع کرے اس کا فوری ازالہ کیا جائے گا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وہاڑی محمد فاروق احمد ڈوگر نے پی آر سنٹر وہاڑی میں گندم کی خریداری کیلئے کئے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے تسلی بخش قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے