محکمہ خوراک کی فلور ملز مالکان سے محاذ آرائی،شہر اور مضافات میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو گئی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)شہر اور مضافات میں آٹے کا بحران پیدا ہو گیا،ڈی ایف سی وہاڑی کی ناقص حکمت عملی اور فلور ملز مالکان سے محاذ آرائی کی پالیسی نے شہریوں کو سرکاری نرخوں پر آٹے حصول سے محروم کر دیا،ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر،گگومنڈی اور مضافات میں آٹے کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے سیل پوائنٹ پر آٹے کے حصول کیلئے طویل قطاریں لگ گئیں سرکاری نرخوں پر 860 روپے فی 20 کلو گرام آٹا نایاب ہو گیا جبکہ اس شدید قلت کی وجہ سے چکی مالکان نے 26 سو روپے فی 40 کلو گرام کے حساب سے آتے کی فروخت شروع کر دی ہے جو کہ گندم کے ذخیرہ اندوزوں سے 22 روپے فی 40 کلو گرام گندم خریدنے پر مجبور ہیں دوسری جانب ڈی ایف سی وہاڑی کی فلور ملز مالکان سے محاذ آرائی اور انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے متعدد فلور ملز سے آٹے کی فراہمی تعطل کا شکار ہے اس صورتحال پر مقامی شہریوں نے ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس لینے اور آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔