محکمہ تعلیم ضلع وہاڑی میں ایجوکیٹرز کی تعیناتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ تعلیم ضلع وہاڑی میں ایجوکیٹرز کی تعیناتیوں میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں،میرٹ پر آنے والوں کو مطلوبہ سکولوں میں تعینات کرنے کی بجائے میرٹ لسٹ میں کم نمبروں کے حامل امیدوار تعینات،متاثرہ امیدواروں کی طرف سے ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں ضلع وہاڑی کے مختلف سکولوں میں ایجوکیٹرز کی نئی بھرتیوں کی حتمی میرٹ لسٹ جاری ہونے کے بعد محکمہ تعلیم نے خود ہی ان میرٹ لسٹوں کی دھجیاں اڑا دی ہیں کم نمبروں کے حامل امیدواروں کو سیاسی دباﺅاور مبینہ ساز باز کے ذریعہ زیادہ نمبروں والے حقدار امیدواروں کی جگہ من پسند سکولوں میں تعینات کر دیا گیا میرٹ لسٹوں کے برعکس اہل امیدواروں کو مقامی سکولوں میں تعینات کرنے کی بجائے دور دراز دیہات میں تعینات کر دیا گیا اس سلسلہ میں ایک متاثرہ ایجوکیٹر ایلمنٹری سائنس ٹیچر فضہ مقبول دختر مقبول حسین سکنہ 134ای بی نے ڈی سی وہاڑی کو دی گئی تحریری درخواست میں انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ہی گاﺅں میں قائم گرلز پرائمری سکول 134ای بی اور 134ای بی ہمت پورہ کی نشستوں پر درخواست دی میرٹ لسٹ کے مطابق گاﺅں کی مقامی ہونے کی وجہ سے 72نمبروں کے ساتھ اسکا میرٹ بنتا تھا لیکن اسے دونوں سیٹوں پر نظر انداز کر کے اسکی جگہ میرٹ لسٹ نمبر 364پر 63نمبر حاصل کرنے والی ٹیچر تحسین اختر کی تعینات کر دیا جبکہ میرٹ لسٹ نمبر 234پر 66نمبر حاصل کرنے والی ٹیچر رابعہ بتول کو تعینات کر کے دونوں نشستوں سے محروم کر دیا گیا ہے محکمہ تعلیم کی جانب سے اسکے علاوہ بھی متعدد مقامات پر میرٹ پر آنے والے امیدواروں کی جگہ سفارشی اور دفتری عملہ سے ساز باز ہونے والوں کو تعینات کر کے میرٹ کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں ڈی سی وہاڑی نے اس درخواست کی روشنی میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے