محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ،فاریسٹ گارڈ رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محکمہ اینٹی کرپشن کا چھاپہ،فاریسٹ گارڈ رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا،5 ہزار روپے نقدی برآمد،تفصیلا ت کے مطابق فاریسٹ گارڈ جو کہ محکمہ جنگلات میں ڈیوٹی دیتا ہے نے مدعی فقیر حسین بورے والا روڈ سے 5ہزار روپے رشوت طلب کی اگر تم نے رشوت نہ دی تو تم پر مقدمہ درج کروا دوں گا جس پر مدعی نے محکمہ اینٹی کرپشن کو اطلاع کر دی تو مجسٹریٹ درجہ اول مجیب الرحمن شامی کی سربراہی میں سرکل آفیسر شاہد شریف نے ریڈنگ ٹیم کے ہمراہ بورے والا روڈ پر چھاپہ مار کر شوکت علی فاریسٹ گارڈ کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور 5ہزار روپے برآمد کر لیے انسداد رشوت ستانی پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے