محمد اکمل ڈوگر نے انتظامیہ کی موجودگی میں منشیات فروشی سے توبہ کر لی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محمد اکمل ڈوگر نے مقامی مسجد میں سول سوسائٹی،صدر بار،تھانہ ماڈل ٹاؤن کے افسران،صحافیوں اور معززین کی موجودگی میں حلفاً منشیات فروشی سے توبہ کر لی،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محمد اکمل ڈوگر نے جامعہ مسجد معصوم شاہ روڈ میں صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری ہمایوں شکیل چیمہ ایڈووکیٹ،تھانہ ماڈل ٹاؤن کے افسران،صحافیوں اور سیاسی و سماجی شخصیات سردار لیاقت علی ڈوگر،نعمان ڈھلوں ایڈووکیٹ،سردار شہزاد احمد ڈوگر ایڈووکیٹ،سابق کونسلر سردار فلک شیر ڈوگر،خطیب جامع مسجد حافظ صاحب و دیگر معززین اور اہل علاقہ کی موجودگی میں حلفاً منشیات فروشی سے توبہ کر لی محمد اکمل ڈوگر نے اس موقع پر کہا کہ ان کے مخالفین اس پر منشیات فروشی کا الزام لگا کر آئے روز اس کو تنگ کرتے تھے اس لئے انہوں نے معززین علاقہ کی موجودگی میں حلفاً منشیات فروشی سے توبہ کر لی ہے اور منشیات فروشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کیلئے پولیس سے بھرپور تعاون کریں گے۔