محمد اسرار الحق پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن جنوبی پنجاب کے ڈپٹی کوآرڈینٹر مقرر

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے محمد اسرار الحق کو جنوبی پنجاب ڈپٹی کوآرڈینٹر مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا،تفصیلات کے مطابق نوجوان سیاسی و سماجی شخصیت محمد اسرار الحق کو انکی سماجی خدمات کے اعتراف پر پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن جنوبی پنجاب نے ڈپٹی کوآرڈینٹر کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا اس موقع پر اسرار الحق نے کہا کہ تنظیم نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جو ذمہ داری سونپی ہے وہ انکو مایوس نہیں کریں گے اور اس کو نبھانے کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے اور انسانی حقوق کے متاثرہ لوگوں کی مدد کے ان کی ہر فورم راہنمائی اور مدد فراہم کرونگا ان کے حقوق کیلئے جدوجہد کرونگا انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق سے متاثرہ افراد کیلئے ان کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اسرار الحق کا تعلق بورے والا کے معروف سیاسی و سماجی اور مزدور راہنما گھرانے سے ہے اسرار الحق معروف ریسلنگ کوچ خلیفہ انوار الحق (مرحوم) کے صاحبزادے،علاقہ کی دلعزیز شخصیت،دلیر اور دبنگ مزدور راہنما سابق سیکرٹری بی ٹی ایم ورکرز یونین الحاج باﺅ ریاض الحق چوہدری (مرحوم) کے بھتیجے اور مزدور یونین کے صدر حافظ عاطف ریاض ایڈووکیٹ(مرحوم) کے کزن ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے