محفل مسالمہ انسانیت کے لئے کربلا کی خدمات کا اعتراف ہے ۔ اے غفار پاشا

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)محفل مسالمہ انسانیت کے لئے کربلا کی خدمات کا اعتراف ہے،ان خیالات کا اظہار معروف شاعر،قانون دان،صحافی اور انشائیہ نگار اے غفار پاشا نے انجمن ترقی پسند مصنفین بورے والا کے زیر اہتمام محفل مسالمہ کی صدارت کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ مرثیہ،سلام اورنوحہ یہ اصناف ادب کربلا کی عطاہیں تقریب کے مہمان خصوصی رائے علی عابد نے کہا کہ کربلا کے شہیدوں کی عظمت کو سلام پیش کرنے کا نام محفل مسالمہ ہے انجمن ترقی پسند مصنفین بورے والا کے جنرل سیکرٹری عمران حیدر مدحر نے کہا کہ میری تنظیم کا پہلا ہی پروگرام محفل مسالمہ شاہد رضا صدر تنظیم اور میرے لئے اعزاز کا باعث ہے تقریب کے مہمانان اعزاز چوہدری اکرام الحق اور چوہدری اصغر علی جاوید تھے تقریب کا اہتمام الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن کے دفتر میں ہوا تقریب کی نظامت کے فرائض پروفیسر غزالہ انجم اور عامر حسین چوہدری نے ادا کئے تلاوت کا اعزاز اقبال غوری اور نعت رسول مقبول کی سعادت اصغر علی بھٹی نے حاصل کی شعراء کرام جنہوں نے محفل مسالمہ میں اپنا کلام سنایا ان میں اے غفار پاشا،رائے علی عابد،اکرام الحق ثاقب،عمران حیدر مدحر،وحید قریشی،سید تحسین گیلانی،پروفیسر غزالہ انجم،بشارت علی راحل،اقبال غوری،عامر حسین چوہدری،محمود پون اور عادل حسین عادل شامل ہیں جبکہ جاوید مقصود ڈھلوں،محمد رمضان فریدی،تحسین حسین،مزمل حسین،محمد مقصود،محمد زاہد گجر،امانت علی چوہدری نے خصوصی طور پر تقریب میں شرکت کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے