مجاہد کالونی بیرکی میں دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ سے ایک ہی گروپ کے تین افراد شدید زخمی
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)نواحی آبادی مجاہد کالونی بیرکی میں دو گروپوں میں تصادم،فائرنگ سے ایک ہی گروپ کے تین افراد شدید زخمی،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق معمولی رنجش پر نواحی آبادی بیرکی مجاہد کالونی کے دو متحارب گروپوں کے مابین تلخ کلامی کے بعد تصادم ہو گیا جس میں عدنان عرف دانی گروپ نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جسکے نتیجہ میں انکے مخالف حسیب اصغر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ملزمان موقع سے فرار ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122 نے فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال بورے والا پہنچایا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ تھانہ سٹی پولیس نے زخمی ہونے والوں کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی ہے۔