ماہ اگست میں ریسکیو کنٹرول روم میں کل 32044 ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں ۔ دانش خلیل

وہاڑی(نیوز ڈیسک)ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجنیئر دانش خلیل نے کہا ہے کہ ماہ اگست میں ریسکیو کنٹرول روم میں کل 32044 ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں،جن میں سے 1154ایمرجنسی ٹیلی فون کالز پائی گئیں اور بروقت رسپانس کرتے ہوئے متاثرین کو فوری ہنگامی مدد فراہم کی گئی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انجنیئر دانش خلیل نے کہا کہ ٹریفک حادثات کے250،آگ لگنے کے12،کرائم کیس51،ڈوبنے کے04 جبکہ میڈیکل ایمرجنسی و دیگرحادثات 836 واقعات شامل ہیں جن میں106 متاثرین کو پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت موقع پر فرسٹ ایڈ دے کر فارغ کر دیا گیا جبکہ 1071 متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے