ماڈل ٹاؤن پولیس کی بڑی کاروائی،لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب برآمد،منشیات فروش گرفتار

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی،کار میں سپلائی کیلئے لائی جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی برانڈ شراب برآمد،ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایت پر ایس ڈی پی او بورے والا شمس الدین خاں کی سربراہی میں اے ایس آئی رانا منور حسین نے اطلاع ملنے پر اپنی ٹیم کے ہمراہ سٹیڈیم روڈ پر ایک مشکوک کار کو روک کر کار کی ڈگی میں رکھی لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی برانڈ شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد کر کے منشیات فروشوں شوکا مسیح اور ملک عرفان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا پولیس کے مطابق پکڑی جانیوالی شراب لاہور سے وہاڑی سپلائی کیلئے لائی جا رہی تھی 18 پیٹیوں میں 300 سے زائد شراب کی بوتلیں قبضہ میں لی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے