مالی حالات سے تنگ ذہنی دوکاندار نے پستول سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)مالی حالات سے تنگ ذہنی دباﺅ کے شکار دوکاندار نے پستول سے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا،پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے کاروائی شروع کر دی،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاﺅں 128 (ای بی) میں 35 سالہ دوکاندار محمد صادق آج صبح سویرے حسب معمول دوکان پر آیا اور تھوڑی دیر بعد دیگر ملحقہ دوکانداروں نے آ کر دیکھا تو اسکی نعش خون میں لت پت پڑی تھی جسکے کنپٹی پر پستول کا فائر لگا تھا اور پستول بھی اسکی نعش کے قریب پڑا تھا پولیس تھانہ شیخ فاضل نے اطلاع ملنے پر اسکی نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی خاندانی ذرائع کے مطابق دوکاندار صادق چند روز سے ذہنی دباﺅ کا شکار تھا جسکی وجہ بھی معلوم نہ ہو سکی تاہم پولیس مصروف تفتیش ہے۔