لیگی کارکنان کے اجلاس میں شرکت پر ارکان اسمبلی سمیت دیگر قیادت کے خلاف مقدمہ درج

بورے والا(نمائندہ خصوصی)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کا الزام،لیگی کارکنان کے اجلاس میں شریک ارکان اسمبلی سمیت دیگر قیادت کے خلاف مقدمہ درج،مقدمہ میں ممبر قومی اسمبلی،دو ارکان صوبائی اسمبلی اور ایک سابق ایم این اے کو نامزد کیا گیا ہے،ملتان پی ڈی ایم اے کے جلسہ میں جانے سے روکنے کیلئے بھی لیگی کارکنان کے گھروں پر پولیس کے چھاپے،کارکنان روپوش،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مقامی ہوٹل میں مسلم لیگ(ن) کے ورکرز کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں جلسہ کی تیاریوں کے حوالہ سے مشاورت کی گئی اور جلسہ میں شرکت کیلئے حتمی شکل دی گئی اس اجلاس کے بارے سیکورٹی برانچ کی رپورٹ پر تھانہ ماڈل ٹاﺅن پولیس نے اجلاس میں شریک ایم این اے چوہدری فقیر آحمد آرائیں،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ممبران پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،ایم این اے کے بیٹے چوہدری اسامہ احمد آرائیں،مسلم لیگ(ن) مینارٹی ونگ کے ضلعی صدر نذیر رندھاوا،ضلعی صدر یوتھ ونگ منظور برکت ماڑی والا،سیکرٹری اطلاعات محمد اسلم جمال اورخان خالد خاں سمیت 25/30 افراد کے خلاف کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کے جرم پنجاب انفیکشن ڈزیز آرڈیننس کے تحت تھانہ ماڈل ٹاﺅن میں مقدمہ درج کر لیا گیا دوسری جانب 30 نومبر کے ملتان میں ہونے والے پی ڈی ایم اے کے جلسہ سے قبل کارکنان کی پکڑ دھکڑ کے حوالہ سے رات گئے منظور برکت ماڑی والا،محمد اسلم جمال اور دیگر راہنماﺅں کے گھروں پر پولیس نے چھاپے مارے لیکن کوئی بھی کارکن گرفتار نہ ہو سکا بلکہ اہم لیگی کارکنان روپوش ہو گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے