لکڑیوں سے بھری گدھا ریڑھی اور کیری ڈبہ میں تصادم،ایک شخص جاں بحق،تین افراز شدید زخمی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لکڑیوں سے بھری گدھا ریڑھی اور کیری ڈبہ میں تصادم، ایک شخص جاں بحق،تین افراز شدید زخمی،زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا، تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں128ای بی کا زمیندار احسان الحق آرائیں اپنے دیگر ساتھیوں محمد اسلم،افتخار احمد اور عابد حسین کے ہمراہ لڈن روڈ پر واپس اپنے کیری ڈبہ بولان میں واپس گھر آ رہے تھے کہ چھٹا میل کے قریب سڑک کنارے کھڑی لکڑیوں سے بھری گدھا ریڑھی کو اندھیرے کی وجہ سے نہ دیکھ سکے اور گدھا ریڑھی سے بُری طرح ٹکرا گئے جس سے گاڑی کا شیشہ توڑ کر لکڑیاں احسان الحق کی گردن میں پیوست ہو گئیں اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ اُنکے دیگر تینوں ساتھی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو ریسکیو 1122نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورے والا پہنچایا حادثہ گدھا ریڑھی کے پیچھے ریفلکٹرنہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے