لڈن پولیس نے بڑی کاروائی کرتے ہوئے 3 رکنی خانی جوئیہ ڈکیت گینگ سے مال مسروقہ برآمد کر لیا
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)تھانہ لڈن پولیس کی ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کامیابی،3 رکنی خانی جوئیہ ڈکیت گینگ گرفتار،23 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 38 لاکھ 84 ہزار مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاﺅن جاری ہے اسی سلسلہ میں ایس ڈی پی او سرکل صدر افضل لودھی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ لڈن میاں عبدالرﺅف اور انکی ٹیم نے ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث خان عرف خانی جوئیہ گینگ کے 3 ممبران محمد خان عرف خانی،محمد فیاض اور پرویز کو گرفتار کر کے 23 مقدمات ٹریس کرتے ہوئے 38 لاکھ 84 ہزار مالیت کا مال مسروقہ جس میں 261 من کپاس مالیتی 14 لاکھ 64ہزار،ٹریکٹر ٹرالہ مالیتی 10 لاکھ روپے،نقدی 11 لاکھ روپے،موٹر سائیکل مالیتی 80 ہزار روپے،طلائی زیورات مالیتی 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور ناجائز اسلحہ 1عدد پسٹل اور رائفل 222 بور برآمد کیں۔