لاہور ہائی کورٹ سے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی ایک بار پھر حق اور سچ کی فتح ہے۔خالد محمود ڈوگر
بورے والا(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے حمزہ شہباز شریف کی ضمانت پر رہائی ایک بار پھر حق اور سچ کی فتح ہے،اپوزیشن کے خلاف نیب کے ذریعے اس عدالتی فیصلے سے حکومتی انتقامی کاروائیاں کا پول کھل گیا ہے،بغیر کسی ثبوت کے شریف فیملی اور اپوزیشن کے دیگر راہنماﺅں کو شرمناک انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،حمزہ شہباز شریف کو عدالت نے انکے خلاف نیب کا کوئی بھی ثبوت سامنے نہ آنے پر ضمانت دیکر سرخرو کیا ہے حکمران انتقام کی آگ میں پاگل پن کا شکار ہو چکے ہیں اور پوری قوم کے سامنے حکومت کا انتقامی چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے سے عدلیہ کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے اور جھوٹوں کو حزیمت اٹھانا پڑی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔