لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والے بورے والا خرم نذیر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید)لاہور بم دھماکے میں شہید ہونے والے بورے والا خرم نذیر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،مرحوم کی نمازجنازہ اُنکے والد نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ڈی سی وہاڑی سمیت اعلی سول و پولیس حکام اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز لاہور میں دہشت گردوں کے بم دھماکے میں شہید ہونے والے شادمان کالونی بورے والا کے رہائشی خرم نذیر شہید کی نمازہ جنازہ شہر کے مرکزی قبرستان میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی علی اکبر بھٹی،چیئرمین اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی بلدیہ میاں خالد حسین،سٹی صدر پی ٹی آئی ملک فاروق اعوان،تحصیل جنرل سیکرٹری چوہدری اعجاز اسلم،سابق ناظم چوہدری ریاض احمد،ضلعی صدر انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی،سیاسی،سماجی،مذہبی،کاروباری اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی خرم نذیر شہید کی نماز جنازہ انکے والد رائے نذیر احمد نے خود پڑھائی شہید کو شہر کے مرکزی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔