لاک ڈاﺅن میں نرمی کی وجہ سے شہر میں عوام کا رش،کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کا خطرہ

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاﺅن میں نرمی کر دی گئی،70 فیصد دوکانیں کھل گئیں،بازاروں میں عوام کا رش،،ڈبل سواری کی خلاف ورزی بھی جاری،تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے نافذ کئے گئے لاک اڈون میں نرمی ہوتے ہی بورے والا میں زرعی آلات بنانے والی تمام چھوٹی بڑی ورکشاپس،آٹو ورکشاپس،آئرن سٹور،سیمنٹ و بجری،آٹو سٹورز اور دیگر متعدد قسم کی دوکانیں کھل گئیں شہر میں عوام کا رش اور ڈبل سواری کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے اور بظاہر لاک ڈاﺅن نظر نہیں آ رہا جبکہ 30 فیصد مارکیٹیں،دوکانیں اور کاروباری مراکز تاحال بند ہیں اس صورتحال میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے کورونا سے بچا کی احتیاطی تدابیر کے بغیر دوکاندار اور خریدار بے خوف و خطر اپنی اور دوسروں کی زندگیاں داو پر لگ گئی ہیں عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے لاک ڈاﺅن پر عمل درآمد اور اور حفاظتی تدابیر کے بغیر دوکانداروں کے علاوہ خریداروں کو بھی عمل درآمد کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے