لاک ڈاﺅن میں عوام تاحال بے لگام،ڈبل سواری کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری

بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لاک ڈاﺅن میں عوام تاحال بے لگام،بازاروں میں معمول سے زیادہ رش،ڈبل سواری کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری،قانون نافذ کرنے والے ادارے غائب،تفصیلات کے مطابق ”کورونا وائرس“ کے باعث آج لاک ڈاﺅن کے ساتویں روز بھی عوام کی جانب سے انتہائی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ دیکھا گیا ہے دفعہ 144 کے باوجود شہر میں ڈبل سواری کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جاری ہے اہم خریداری مراکز اور گول چوک میں عوام کا رش پہلے سے زیادہ ہو چکا ہے بنکوں کے باہر عوام کا ہجوم بھی قابو سے باہر رہا ادھر آٹے کے سیل پوائنٹ پر کوئی رش دیکھنے کو نہیں مل رہا سیل پوائنٹس پر وافر مقدار میں آٹے کے تھیلے موجود ہیں لیکن عوام کی غیر سنجیدگی پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی بھی قابل افسوس ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے