لالہ زار کالونی میں ڈاکہ،ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا 18لاکھ سے زائد کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار
بورے والا(چوہدری اصغر علی جاوید سے)لالہ زار کالونی میں مسلح ڈکیتی کی واردات،چار ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 18 لاکھ مالیت کے زیورات اور ایک لاکھ نقدی لوٹ کر فرار،ڈاکو ڈیڑھ گھنٹہ تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے،تفصیلات کے مطابق لالہ زار کالونی کے رہائشی پراپرٹی ڈیلرغلام فرید جنجوعہ کے گھر ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب جدید اسلحہ سے لیس چار نامعلوم نقاب پوش ڈاکو داخل ہو گئے اور آتے ہی غلام فرید اور اسکے ملازم کو جگا کر اسلحہ کے زرو پر رسیوں سے باندھنے کے بعد دیگر اہل خانہ کو جگا کر ایک ہی جگہ یرغمال بنایا ایک مسلح شخص ان پر گن تان کر پہرہ دیتا رہا جبکہ دیگر مسلح ڈاکووں نے گھر کے تمام کمروں میں موجود الماریوں میں پڑے 33 تولے طلائی زیورات۔ایک لاکھ روپے نقدی۔قیمتی گھڑیاں اور پارچات لوٹ لئے دو گھنٹے کی اس لوٹ مار کے دوران مسلح ڈاکو گھر کی فریج سے فروٹ اور دیگر کھانے پینے کی اشیاءنکال کر کھاتے رہے جس کے بعد وہ اطمینان سے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع تھانہ ماڈل پولیس کو کر دی گئی پولیس کی فرانزک ٹیم نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لئے اور دیگر جدید آلات کی مدد سے ملزمان کا سراغ لکانے کی کوشش شروع کردی۔